مرکزی وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ گزشتہ روز اروناچل پردیش سے گمشدہ ہوئے پانچ نوجوانوں کو چین کی پیپلز لبرشن آرمی (پی ایل اے) آج صبح بھارت کے اعلی افسران کے حوالے کرے گی۔
پی ایل اے نے منگل کو کہا تھا کہ چار ستمبر کو سوبنسیری ضلع میں بھارت چین کی سرحد پر گمشدہ ہونے والے پانچ نوجوان انہیں ملے تھے۔
کرن ریجیجو نے جمعہ کو ٹوئٹ کیا کہ چینی فوج (پی ایل اے) نے بھارتی فوج سے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ وہ اروناچل پردیش کے نوجوانوں کو بھارت کے حوالے کر دیں گے۔
ان پانچوں نوجوانوں کو آج ایک طے شدہ مقام پر حوالے کیا جائے گا۔