مراد آباد سے مغربی بنگال کے ضلع وردھمان جانے والی شرمک اسپیشل ٹرین سے 450 مزدوروں میں سے صرف 197 مزدور اور اُن کے کنبہ کے افراد ہی روانہ ہوئے کیونکہ بدایوں اور پیلی بھیت کے مزدور طئے شہد وقت پر اسٹیشن نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے اُن کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔
غور طلب ہے کہ ابھی تک، بریلی ریلوے جنکشن پر دیگر اضلاع اور ریاستوں سے تمام مزدور بریلی آ رہے تھے، لیکن پہلی مرتبہ بریلی میں پھنسے مزدوروں کو اُن کے کنبہ کے ساتھ بریلی سے باہر بھیجا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے ضلع وردھمان ضلع جانے والی ٹرین سے 450 مزدوروں کو روانہ کیا جانا تھا۔ ان میں ڈویژن کے بریلی، بدایوں اور پیلی بھیت اضلاع کے مزدور شامل تھے۔
یہ ٹرین مرادآباد سے دوپہر تقریباً ڈھائ بجے بریلی جنکشن پر پہنچی۔ اس سے قبل مزدوروں کو تھرمل اسکریننگ کے بعد پلیٹ فارم پر قطار میں بیٹھا دیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے ان کے لیے کھانے کے پیکیٹ اور پانی بوتل وغیرہ کا نظم کیا گیا۔
ضلع انتطامیہ کے مطابق تقریباً چار سو مزدوروں کو ایک ساتھ مغربی بنگال کے ضلع وردھمان کے لیے روانہ کیا جانا تھا۔ انتظامیہ نے اس حساب سے چار سو ٹکٹ جاری کرائے تھے لیکن جنکشن پر صرف 197 مزدور ہی پہنچے، لہذا اتنے ہی مزدوروں کو روانہ کیا گیا۔