ETV Bharat / bharat

سنی دیول کورونا وائرس سے متاثر

بالی ووڈ کے 64 سالہ اداکار سنی دیول ممبئی میں کندھے کی سرجری کے بعد منالی آئے ہوئے ہیں اور انہیں ممبئی واپس جانا تھا لہذا منگل کو محکمۂ صحت کی ٹیم کو ان کے کورونا ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا۔ شام کو ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

sunny deol
sunny deol
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 8:06 AM IST

مشہور فلم اداکار اور پنجاب کے گرداس پور سے بی جے پی رکن پارلیمان سنی دیول کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ ہماچل پردیش کے صحت کے سکریٹری امیتابھ اوستھی نے منگل کو سنی دیول کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سنی ایک ماہ سے منالی میں مقیم تھے

بالی ووڈ کے 64 سالہ اداکار دیول ممبئی میں کندھے کی سرجری کے بعد منالی آئے ہوئے ہیں اور تقریباً ایک مہینے سے دسال گاؤں میں مقیم ہیں۔ ان کے ساتھ کنبے کے دیگر لوگ بھی تھے جو اب ممبئی واپس لوٹ گئے ہیں۔ سنی دیول کو ممبئی لوٹنا تھا لیکن ان کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے ڈاکٹروں کی صلاح پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اداکار ممبئی واپس جانے والے تھے

کلو کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سشیل چندر نے بتایا ہے کہ سنی کووڈ 19 کا ہر 10 ویں دن معائنہ کروا رہے تھے۔ انہیں ممبئی واپس جانا تھا لہذا منگل کو محکمۂ صحت کی ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا۔ شام کو اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.