اس تعلق سے پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوئیڈا میں اہم سامان اور پبلک ٹرانسپورٹ سروس پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
در حقیقت بھارتیہ کسان یونین زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ تنظیم کے اراکین نے خبردار کیا ہے کہ صبح 5 بجے تا دوپہر 3 بجے تک ضروری خدمات ، دودھ ، پھل اور سبزیاں ، راشن گاڑیوں کی ترسیل بند رکھی جائے گی اسی کے پیش نظر پولیس انتظامیہ محتاط ہوگئی ہے۔
پولیس انتظامیہ کی طرف سے اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے کون سی تنظیمیں ہیں؟ ان تنظیموں کے نمائندوں سے پولیس نے رابطہ کیا ہے۔ پولیس نے محکمہ انٹلیجنس سے معلومات اکھٹی کی ہیں۔
پولیس اس بات کا بھی پتہ لگارہی ہے کہ تحریک کو موثر بنانے کے لئے کن علاقوں میں کوشش کی گئی ہے۔سرحدی علاقوں میں سرگرمی بڑھا دی ہے۔ خاص طور پر ، ڈی این ڈی اور چلہ بارڈر پر نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈی سی پی راجیش ایس کا کہنا ہے کہ ضلع میں پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے ۔ایسے میں ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو زبردستی مارکیٹ کو بند کرائیں گے۔ صبح سے ہی اہم مقامات پر پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔لیکن کسی بھی احتجاج کو طاقت کے زور پہ روکنا شدید مشکل ہوتا ہے۔