ETV Bharat / bharat

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا کی اہم شخصیات متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں بسنے والا ہر خاص و عام خوفزدہ ہے۔ لیکن عام کے ساتھ خاص کو بھی اس مہلک وبا نے اپنا شکار بنایا ہے۔ پیش ہے تفصیلات۔

famous-people-who-have-tested-positive-for-coronavirus
عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا کی اہم شخصیات
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:52 AM IST

اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

خبر لکھے جانے تک ورلڈو میٹر ویب سائٹ کے مطابق 198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ اس سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 35 ہے۔

جبکہ 21 ہزار 283 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے عالمی سطح پر جو اعلیٰ شخصیات متاثر ہو رہی ہیں، ان میں کچھ افراد کی یہاں تفصیل دی جا رہی ہے۔

  • برطانیہ کے شہزادہ پرنس چارلس کووڈ-19 کی جانچ میں مثبت پائےگئے ہیں۔71سالہ ولی عہد کی سرکاری رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس کے ایک ترجمان کے مطابق شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی علامات ابھی معمولی نوعیت کی ہیں۔ بیان کے مطابق ان کی اہلیہ کامیلا پارکر کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ برطانوی شہزادے اور ملکہ الزبتھ دؤم کے صاحبزادے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے ایک شاہی اسٹیٹ میں خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔
prince charles
پرنس چارلس
  • ۔جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل ابتدائی جانچ میں کورونا وائرس کی مشتبہ پائی گئی تھیں۔ تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نگیٹیو پایا گیا۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ میں رکھ لیا ہے۔
angela merkel
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکیل
  • امریکی سینیٹر رانڈ پال کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ وہ پہلے سینیٹر ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں ، تاہم وہ قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔
    americi senatar rand pol
    امریکی سینیٹر رانڈ پال
  • کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو کی اہلیہ صوفی بھی کورونا وائرس کی مشتبہ پائی گئی تھیں، اس کے بعد انھوں نے خود الگ تھلگ رکھا ہوا ہے۔ ابھی وہ قرنطینہ میں ہیں۔
    Sophie Grégoire Trudeau
    جسٹن ٹروڈ کی اہیہ صوفی
  • بھارتی گلوکار کنیکا کپور بھی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ وہ بھارت کی پہلی معروف شخصیت ہیں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔ان کا تین بار جانچ کیا گیا ہے، تینوں مرتبہ ان کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے، وہ ابھی ڈاکٹر کی نگرانی میں لکھنؤ میں قرنطینہ میں ہیں اور زیر علاج ہیں۔
    kanika kapoor
    کنیکا کپور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.