ETV Bharat / bharat

'علمی اعتبار سے خود کفیل ہونا ضروری'

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے بتایا کہ اظہار خیال اور علمی اعتبار سے بھی دنیا میں خود کفیل ہونا نہایت ضروری ہے۔

Education minister said Must be academically self-sufficient
'علمی اعتبار سے خود کفیل ہونا ضروری'
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 8:43 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کمیشن برائے سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کی ڈائمنڈ جبلی تقریب کا افتتاح کیا۔ انہوں نے 60 برس مکمل ہونے پر کمیشن کے ذریعے کئے گئے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات، اپنے چھ دہائی کے طویل سفر میں سائنسی اور تکنیکی شعبے سے متعلق انگریزی کے نو لاکھ سے زیادہ الفاظ کو ہندی اور بھارتی زبانوں کی ایک لغت تیار کی ہے۔ اس نے 15 ہزار سے زیادہ یونیورسٹی سطح کی سائنسی اور تکنیکی کتابیں اور 21 جلدوں پر مشتمل اصلاحات کی ڈکشنری شائع کی ہے جو انتہائی قابل تعریف کام ہے۔

اس کے علاوہ گذشتہ تین برسوں میں ڈیجیٹل انڈیا مشن کے تحت کمیشن نے تمام اشاعتوں کو آن لائن دستیاب کرایا ہے۔

مرکزی وزیر نے نئی قومی تعلیمی پالیسی میں زبان سے متعلق تجاویز کے بارے میں ہر ایک کو آگاہ کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی میں یونیورسٹی کی سطح پر زبان کے نقطہ نظر سے ایک تجویز پیش کی گئی ہے کہ بھارتی زبانوں اور تقابلی ادب کے پروگرام پورے ملک میں شروع کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

امت شاہ کی کووِند کو سالگرہ کی مبارکباد

انہوں نے کہا کہ کثیر لسانی ملک کی توقعات پر پورا اترنے اور بھارتی غیر ملکی زبانوں میں تحریری یا زبانی شکل میں معیاری علمی مواد دستیاب کرانے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی میں بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.