ETV Bharat / bharat

قومی ترنگے پر مبنی ماسک کے استعمال پر پابندی کی اپیل

کانگریس کے رہنما اور گوا کے سابق وزیراعلیٰ دیگمبر کامت نے ترنگا کی طرح بنے ماسک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 9:18 AM IST

digambar kamat urges pm modi to issue directions to ban masks with tricolour pattern
قومی ترنگے پر مبنی ماسک کے استعمال پر پابندی کی اپیل

کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے طبی ماہرین نے ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیا ہے۔ ایسے میں عوام کی جانب سے مختلف اقسام کے ماسک کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ماسک بنانے والے کاروباری افراد اور کمپنیاں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے خوبصورتی، ظاہری پسندیدگی اور سستی قیمت پر بھی زور دی رہی ہیں۔

ایسے میں یوم آزادی سے قبل قومی ترنگے پر مبنی ماسک بھی فروخت کیے جارہے ہیں۔ جس کوعوام ہاتھوں ہاتھ خرید رہے ہیں۔

اس دوران کانگریسی رہنما دیگمبر کامت نے ایسے ماسک کے استعمال پر اعتراض کیا۔ انھوں نے نہ صرف اعتراض کیا ہے بلکہ ملک کے وزیراعظم مودی سے ترنگا کے طرز پر بنے ماسک پر پابندی عائد کرنے کی اپیل بھی کی ہے

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ تمام ریاستوں کو ایسے ماسک فروخت کرنے کی اجازت نہ دیں۔

گوا کے سابق وزیراعلی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے کہ ایسے ماسکز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے، جو ترنگا کی طرح بنائے گئے ہیں۔ ایسے ماسک 74 ویں یوم آزادی سے قبل فروخت ہورہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'سوشل میڈیا پر اس تصویر کو دیکھ کر پریشان ہوں۔ میں پی ایم او انڈیا سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تمام ریاستوں کو ہدایت جاری کریں اور ترنگا ماسک کے استعمال پر پابندی عائد کریں۔ آئیں ہم سب اپنے قومی پرچم کا احترام کریں۔ جئے ہند۔ وندے ماترم۔ بھارت ماتا کی جئے'۔

بتادیں کہ کورونا پھیلنے کے دوران لوگ وائرس سے نمٹنے کے احتیاطی اقدام کے طور پر اپنے چہرے کو ایسے ماسک سے ڈھانپ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.