منگل کو پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے قومی دارالحکومت میں ڈیزل 80.78 فی لیٹر ہو گیا ہے، ڈزیل کی قیمتوں میں آضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کے مابین مزید فرق ہو گیا ہے، دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت 80.78 روپے فی لیٹر ہے۔
دوسرے میٹرو شہروں میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، ممبئی شہر میں پیٹرول دو پیسے کے اضافے کے ساتھ 87.19 اور ڈیزل 10 پیسے کے اضافے کے ساتھ 79.05 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
چنئی میں پیٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب چار پیسے، اور ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.63 اور 79.91 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
کولکاتا میں پیٹرول کی قیمت 82.10 فی لیٹر ہو گیا ہے تو ڈیزل 75.79 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں جیسے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اندازہ سرکاری انڈیئن آئل کارپوریشن کے ذریعہ روزانہ کیا جاتا ہے ، اور صبح 6 بجے سے نرخوں میں کسی بھی ترمیم کا اطلاق ہوتا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نرخوں کا تعین سرکاری آئل کمپنی انڈی آئل کارپوریشن کے روزانہ کی بیناد پر کیا جاتا ہے، اور صبح چھ بجے سے نرخوں میں کسی بھی ترمیم کا اطلاق ہوتا ہے۔