اجیت پوار آج اورنگ آباد کے ڈیویژنل کمشنر آفس میں وزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ جمہوری طریقے سے احتجاج کررہے ہیں انھیں اس بات کا اطمینان رکھناچاہیئے کہ حکومت تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے اور مہاراشٹر کی ہمہ جہت ترقی حکومت کا نصب العین ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کو کے تعلق سے حکومت مہاراشٹر کی پالیسی واضح ہے، مرکز کی جانب سے جو فیصلے کیے گئے ہیں اس سے عوام میں خوف کا ماحول ہے لیکن عوام کو اس بات کا اطمینان رکھنا چاہیئے کہ ریاستی حکومت ہر شہری کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔
پوار نے یہ بھی کہا وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اس تعلق سے پہلے ہی وضاحت کردی ہے اور نائب وزیراعلی کی حیثیت سے میں بھی یقین دلاتا ہوں نیز وزیر داخلہ نے بھی واضح کردیا ہے۔