ETV Bharat / bharat

اردو اکیڈمی دہلی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان - پروفیسر شارب ردولوی

کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ ممتاز ادیب و ناقد پروفیسر شارب ردولوی اورپنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی، ایوارڈ ممتاز ادیب وناقد پروفیسر عتیق اللہ کو اس کے ساتھ ہی سال 2018 کی بہترین کتابوں پر انعام و مسودات سال 2018 پر مالی تعاون کا اعلان۔

اردو اکیڈمی دہلی
author img

By

Published : Jul 11, 2019, 10:55 PM IST

نائب وزیراعلی چیئرمین اردو اکیڈمی اروند کیجریوال و منیش سسودیا نے اکادمی کی ایکزیکٹیو کمیٹی میٹنگ میں سال 2018 کا سالانہ ایوارڈ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل ہند شاعربہادر شاہ ظفر ایوارڈ ممتاز ادیب وناقد دہلی یونیورسٹی وجواہرلعل نہرو یونیورسٹی کے سابق استاد پروفیسر شارب ردولوی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اورپنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی ایوارڈ ممتاز ادیب وناقد شاعر اور سابق صدر شعبئہ اردو دہلی یونیورسٹی پروفیسر عتیق اللہ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ دونوں ایوارڈ دو لاکھ اکیاون ہزار روپئے نقد فی کس سند، شال اور مومینٹو پر مشتمل ہیں۔

علاوہ ازیں ایوارڈ برائے تحقیق وتنقید صاحب علم و بصیرت اور محقق، نقاد و ادیب پروفیسر وہاج الدین علوی کو، ایوارڈ برائے تخلیق نثر معروف افسانہ نگار جناب اظہر عثمانی کو، ایوارڈ برائے شاعری ممتاز ڈاکٹر جی۔ آر۔ کنول کو، ایوارڈ برائے اردو صحافت معروف صحافی شکیل حسن شمسی کو، ایوارڈ برائے ترجمہ پروفیسر انیس الرحمن کو، ایوارڈ برائے غزل محترمہ رادھیکا چوپڑا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ ایوارڈز ایک لاکھ ایک ہزار روپئے فی کس نقد، شال اور مو مینٹو پر مشتمل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سال 2018 کی بہترین کتابوں پر انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلا انعام پندراہ ہزار روپئے کے لئے منتخب کتابیں۔'افق کے پار' اور 'ابن صفی کا ادبی نصب العین' جیسی مزید کتابیں ہیں۔

دوسرا انعام دس ہزار روپئے کے لئے منتخب کتابیں: چاند کی پلکیں، بڑھاپے میں جوانی، پنجاب کی تاریخی مساجد، جیسی بے شمار کتابیں ہیں۔

تیسرا انعام: پانچ ہزار روپئے کی منتخب کتابیں ہیں، گردو پیش، قلم کی شوخیاں، روشن باتیں جیسی کتابوں کے لئے بہترین کارکردگی کے لیے نوازہ جا رہا ہے۔ جب کہ منشی نول کشورکو انعام برائے بہترین ناشر کے لیے "کتاب والا" کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی نشست میں سال 2018 مسودات پر مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.