معذور طالب علم کی تعلیم کے لیے کام کرنے والی جاوید عابدی فاؤنڈیشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے این یو نے تعلیمی سیشن 2020-21 میں داخلے کے لئے پی ڈبلیو ڈی (معذور افراد) کیٹیگری کے لئے پانچ فیصد سے بھی کم سیٹیں رکھی ہیں۔
اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے این یو کے ذریعہ شائع کردہ مذکوروہ ای پراسپیکٹس میں کچھ زمروں میں معذور طلباء کے لیے 2.5 فیصد سے بھی کم سیٹیں رکھی گئی ہیں۔
اصل میں پی ڈبلیو ڈی کے لیے صرف 4.86 فیصد ہی سیٹیں مخصوص کی گئی ہیں۔چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس پریتک جالان کے ڈویژن بینچ نے تمام مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کردیا ہے۔
فاؤنڈیشن نے ہائی کورٹ سے گزارش کی ہے کہ وہ جے این یو ہدایت جاری کرے کہ وہ آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ ، 2016 کے تحت متناسب داخلہ پالیسی اور ای پراسپیکٹس میں ترمیم کرے اور ریزرو سیٹیں کو پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لیے کل سیٹوں کے 5 فیصد سے کم نہیں ہونے کی اپیل کی۔
درخواست گزار کی وکیل سنچیتا نے ہائی کورٹ سے کہا کہ وزارت انسانی وسائل کی ترقی اور وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات تمام سرکاری تعلیمی اداروں اور حکومت سے امداد حاصل کرنے والی دیگر اعلی تعلیم کے اداروں کو ہدایت جاری کرے کہ معذور افراد کے ریزرویشن اسکیم کی عدم پابندی کرنا نافرمانی کا عمل سمجھا جائے گا اور ان اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔