ETV Bharat / bharat

بھارت۔ آسٹریلیا کے دفاعی اور خارجہ سکریٹریوں کے مابین ٹوپلس ٹو ڈائلاگ

بھارت اور آسٹریلیا نے دفاع کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

بھارت۔ آسٹریلیا کے دفاعی اور خارجہ سکریٹریوں کے مابین ٹوپلس ٹو ڈائلاگ
بھارت۔ آسٹریلیا کے دفاعی اور خارجہ سکریٹریوں کے مابین ٹوپلس ٹو ڈائلاگ
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 11:08 PM IST

دونوں ممالک کے دفاعی اور خارجہ سکریٹریوں کے مابین آج یہاں تیسرے ٹوپلس ٹو ڈائلاگ میں دفاعی تعاون کو مزید مضبو ط بنانے کے تئیں عزم ظاہر کیا گیا۔ میٹنگ میں دفاعی سکریٹری اجے کمار اور خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے ہندستانی فریق کی قیادت کی۔ آسٹریلیا کی قیادت وہاں کے دفاعی سکریٹری گریگ مورارٹی اور خارجہ سکریٹری محترمہ فرانسس ایڈامسن نے کی۔

میٹنگ میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ دفاعی رابطہ کے تحت دفاعی صنعت اور تکنالوجی کے ساتھ ساتھ علاقائی سیکورٹی کے امورپر تفصیلی بات چیت کی۔ دفاعی سکریٹری نے دونوں ممالک کی افواج کے مابین دفاعی رابطہ پروگراموں میں پیش رفت اطمینا ن ظاہر کیا۔ دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنانے کے تئیں عزم کا اظہار کیا۔

ٹو پلس ٹو ڈائلاگ سے پہلے دفاع اور خارجہ وزرا نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.