ETV Bharat / bharat

ریلائنس رائٹ اشیو کی رقم تین قسطوں میں لینے کا فیصلہ

ملک کے امیرترین مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ’آر آئی ایل‘ کے رائٹ اشیو کے درخواست دہندگان کو باقی رقم دو قسطوں میں ادائیگی اگلے سال کرنی ہوگی۔

Decision to take Reliance Right Issue amount in three installments
ریلائنس رائٹ اشیو کی رقم تین قسطوں میں لینے کا فیصلہ
author img

By

Published : May 18, 2020, 5:57 PM IST

ریلائنس کے ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی وبا کے دور میں نقدی کی قلت کو ذہن میں رکھ کر رائٹ اشیو کو شیئرز ہولڈرز کے لیے پرکشش بنانے اور آسانی سے سرمایہ کاری کر نے کے حوالہ سے پوری رقم ڈیڑھ سال میں تین قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی کمپنی نے رائٹ اشیو کی رقم قسطوں میں اور اتنی طویل مدت میں ادا کرنے کی سہولت دی ہے۔

کمپنی کے 53036.13 کروڑ کا رائٹ اشیو 20 مئی کو کھل جائے گا اور تین جون کو بند ہوگا۔

درخواست دہندگان کو 1257 روپے پر دیئے جانے والے رائٹ اشیو کی 25 فیصد رقم 314.25 روپے کی ادائیگی درخواست دینے وقت کرنا ہے. اس میں 2.50 روپے شیئر کے فیس پرائز اور 311.75 روپے پریمیم کے ہوں گے۔

ریلائنس کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کی رايٹ اشیو پر قائم کمیٹی نے 17 مئی کو اجلاس میں باقی 75 فیصد رقم اگلے سال دو قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا۔

اسٹاک مارکیٹس کو بھیجی گئی معلومات میں کمپنی نے بتایا کہ باقی رقم میں سے رائٹ اشیو کی 25 فیصد ادائیگی 314.25 روپے مئی 2021 اور باقی 50 فیصد 628.50 روپے نومبر 2021 میں کرنا ہوگی۔

خیال رہے آر آئی ایل نے 30 اپریل کو سہ ماہی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے رائٹ اشیو کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی رائٹ اشیو سے حاصل رقم میں سے 39755.08 کروڑ روپے کا استعمال قرض کی ادائیگی میں کرے گی۔ کمپنی پر ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہے۔

آر آئی ایل کی مکمل ملکیت ’جیو پلیٹ فارمز ‘ نے گزشتہ چار ہفتوں کے دوران سرمایہ کاروں سے 67194.75 کروڑ کی رقم حاصل کی ہے جس میں سوشل میڈیا کے معروف فیس بک بھی شامل ہے۔

اس سے پہلے آر آئی ایل کے رائٹ اشیو کمیٹی کی 15 مئی کو ہونے والی میٹنگ میں اسے ہری جھنڈی دی گئی. یہ ملک کی سب سے بڑی رقم کا رايٹ اشیو ہے۔

کمپنی کا تین دہائیوں میں یہ پہلا رايٹ اشیو ہے۔ آر آئی ایل کے 15 حصص پر ایک شیئر رائٹ اشیو کے تحت دیا جائے گا۔

رائٹ اشیو کی ریکارڈ تاریخ 14 مئی رکھی گئی ہے. اس کا مطلب یہ ہے کہ جس شیئر ہولڈرز کے پاس 14 مئی کو کمپنی کے 15 شیئر ہوں گے وہ درخواست کے لئے اہل ہو جائے گا۔

کمپنی دس روپے قیمت کا شیئر 1247 روپے پریمیم پر کل 1257 روپے پر دے گی۔ اشیو کی درخواست کے وقت درخواست دہندگان کو 25 فیصد رقم دینی ہے. اس میں ڈھائی روپیہ فیس پرائز ویلیو کا اور 311.75 روپے پریمیم یعنی کل 314.25 روپے دینے ہیں۔

جمعہ 15 مئی کو کاروبار بند ہونے کے وقت آر آئی ایل کے شیئر کی قیمت 1453.20 روپے تھی۔ اگرچہ پیر کے ابتدائی کاروبار میں یہ 1449 روپے نیچا تھا۔

خیال رہے آر آئی ایل کو 47 سال پہلے آٹھ مئی 1973 کو دھيرو بھائی امبانی نے قائم کیا تھا اور آج یہ پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے بڑی آئل ریفائنگ کمپنی کے علاوہ مختلف سیکٹروں میں سکہ جمائے ہوئی ہے۔

مکیش امبانی کی ملکیت والی آرآئی ایل کے تقریباً 3.1 ارب شیئرز ہیں جس میں امبانی خاندان کا حصہ 46.32 فیصد اور دیگر کا 53.68 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.