اوپیک (پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم) کی تیل درآمدات اور برآمدات سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت 20 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ تیل 25 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
امریکا اور برطانیہ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی حالیہ قیمتیں گزشتہ 17 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔
مزید پڑھیں: عراق: کورونا وائرس اور تیل کی گھٹتی قیمتوں سے معاشی بحران
حایہ دنوں روس اور سعودی عرب کے مابین تیل کی قیمتوں کے سلسلے میں غیر متوقع جنگ کو مزید بڑھاوا دیا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں ممالک میں قیمتوں کو لے کر سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔