وزیراعلی کو لکھے گئے مکتوب میں سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے راماکرشنا نے کہاکہ مرکز نے گذشتہ 17دنوں کے دوران اکسائز ڈیوٹی عائد کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 9.07روپئے اور پٹرول کی قیمت میں 8.49روپئے کا گذشتہ 27دنوں کے دوران اضافہ کیاگیا ہے۔
جس کے بعد ریاست میں فی لیٹر پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 83.21اور77.97روپئے ہوگئی ہیں۔سی پی آئی لیڈر نے کہاکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ سے ریاست کی ملکیت والی آرٹی سے پر 3900روپئے کا اضافی بوجھ عائد ہوا ہے۔صارفین کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے اے پی کی حکومت نے پٹرول پر فی لیٹر2.76روپئے اور ڈیزل پر 3.07روپئے کا ویاٹ لگادیا۔
انہوں نے کہاکہ مسٹر ریڈی نے تمام مسائل پر این ڈی اے کی حمایت کی ہے،ان کو چاہئے کہ وہ مرکز پر دباو بنائے تاکہ ان دونوں میں اکسائز ڈیوٹی میں کمی لائی جاسکے۔