ETV Bharat / bharat

کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے سارک ممالک متحد - وزارت خارجہ

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک اقدام کے تحت سارک ممالک سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے کووڈ-19 پر مبنی ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

وزارت خارجہ
وزارت خارجہ
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:38 AM IST

سارک (ساوتھ ایشین ایسوسی ایشن برائے علاقائی تعاون) ممالک سے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے کورونا وائرس سے متعلق تربیتی پروگرام کا مقصد انفیکشن سے نمٹنے کے لئے بہتر طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

سارک ممالک کے طبی عملے کو یہ ٹریننگ آئی ای ٹی سی (انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکونامک کارپوریشن) پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔

سکریٹری اقتصادی تعلقات وزارت برائے امور خارجہ ٹی ایس تریمورتی نے کووڈ-19 سے متعلق پہلی ای-ٹی ای سی ٹریننگ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سبھی امیدواروں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا 'سارک مماملک سے اتنے سارے امیدواروں کو دیکھ کر اچھا لگا اور اس کے علاوہ آپ کا جوش و جزبہ قابل تعریف ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'وزارت خارجہ میں ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خوش ہیں۔ یہ پروگرام ہم سب کو مربوط کرنے، تعاون کرنے اور سب سے بہترین طریقوں کے تبادلے پر مبنی ہے اور اس پروگرام سے ہمیں کووڈ-19 سے نمٹنے میں مدد ملے گی'۔

انہوں نے متعلقہ اور مناسب موضوعات پر مبنی ایک موثر سیریز کا اہتمام کرنے اور ان سیشنوں کے لئے وقت نکالنے میں ایمس رائے پور کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا 'ہم اپنا کووڈ-19 مینجمنٹ ای- آئی ٹی ای سی کورس جاری رکھیں گے اور امید کرتے ہیں کہ آپ اور آپ کے ساتھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے'۔

بھارت نے پہلے ہی تمام سارک ممالک کے لئے ایک مشترکہ الیکٹرانک پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز پیش کی ہے تاکہ مشترکہ طور پر وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے مہارت اور بہترین طریقوں کو آپس میں بانٹا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.