ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 70ہزار سےتجاوز - کورونا کا ستم جاری

ملک بھر میں کورونا کا ستم جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3604 نئے کیسزکے ساتھ اس وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 70،756 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 22،454 مریض اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : May 12, 2020, 10:50 AM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3604 نئے کیسز سامنے آنے ہیں جس کے بعد اس کی تعداد بڑھ کر 70،756 ہوگئی ہے جبکہ 87 مریضوں کی اموات کے بعد کورونا وبأ سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 2293 ہوچکی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 23،401 افراد متاثر پائے گئے ہیں جس میں سے اب تک 4786 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد868 بتائی جارہی ہے۔

گجرات دوسرے نمبر پر ہے جہاں 8،541 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2780 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 513 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

تامل ناڈو اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 8002 افراد اس مہلک وبأ سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 2051 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 53 مریض جانبر نہ ہوسکے۔

ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی اس وبأ نے قہر برپا کر رکھا ہے جہاں اب تک 7233 کیسز سامنے آئے ہیں، صحتیاب مریضوں کی تعداد یہاں 2129 ظاہر کی گئی ہے اور 73 لوگوں کی اموات بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.