جمعہ کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 9851 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2،26،770 ہوگئی ہے۔
اس عرصہ میں 273 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،10،960 فعال کیسز ہیں جبکہ 109462 افراد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس وبا سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 123 افراد کی موت ہوئی ہے ، جس کے ساتھ ریاست میں اس وبا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77،793 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2710 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، ریاست میں شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33،368 ہوگئی ہے۔
اسی طرح تامل ناڈو میں اس وبأ سے 27،256 افراد متاثر ہوئے ہیں، دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے 25،004 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں 15،584 افراد اس مہلک وبأ سے متاثر ہوئے ہیں۔