ETV Bharat / bharat

ہماچل: کورونا سے مزید تین افراد ہلاک - کورونا وائرس متاثرین

ہماچل پردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا سے مزید تین افراد ہلاک، تعداد اموات 47

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 6:37 PM IST

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے باعث مزید 3 اموات سے ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

ضلع سرمور کے چیف میڈیکل آفیسر کے کے پراشر نے بتایا کہ 'ناہن میں واقع ڈاکٹر وائی ایس پرمار میڈیکل کالج و اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 70 سالہ خاتون نے دم توڑ دیا جس سے ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی۔'

انہوں نے اس تعلق سے مزید کہا کہ 'پابوٹا صاحب کے کشن پورہ کی رہنے والی خاتون ذیابیطس اور ڈپریشن جیسی سنگین بیماری میں مبتلا تھی۔ سول اسپتال پانوٹا صاحب سے گذشتہ یکم ستمبر کو اسے میڈیکل کالج ناہن ریفر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سائے سولان کے ضلع کے نالگڑھ میں کورونا سے دو افراد کی موت ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سولن ڈاکٹر این کے گپتا نے کورونا سے موت کی تصدیق کی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'من پورہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر یوپی کا ایک 28 سالہ شخص پچھلے پانچ دنوں سے کھانسی اور بخار میں مبتلا تھا۔ گذشتہ رات سینے میں تکلیف کے بعد اسے نالہ گڑھ اسپتال لایا گیا، جہاں کچھ دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔ ہلاک شخص کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں وہ مثبت پایا گیا۔'

ریاست کے مختلف اضلاع جن میں سولن 13، کانگڑا آٹھ، منڈی سات، چمبا چار، ہمیر پور پانچ، شملہ چار، سرمور اور اونا میں 3 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں جمعہ تک کورونا کے 45 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے چمبا سے 31، منڈی کے 12، کلو اور شملہ میں ایک ایک کیس سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ملک میں کورونا کی شرحِ اموات 1.74 فیصد

چمبا کے کیہار میں ایک نوجوان اور بھرمور میں ایک پروجیکٹ کے 17 مزدور کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان سبھی کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے اور وہ ہوم کوارنٹائن تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.