ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 63.54 فیصد - وزارت صحت

پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32223 افراد نے کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پائی ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 63.54 فیصد ہوگئی ہے۔

Corona virus recovery rate in the country is 63.54%
ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 63.54 فیصد
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 6:26 PM IST

ہفتہ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ کاوشیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں رنگ لارہی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 32،223 کورونا سے متاثرہ افراد ٹھیک ہوچکے ہیں، جس سے اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8،49،431 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 48،916 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 13،36،861 ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے 4،56،071 زیر علاج مریض ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جانچ میں تیزی لانے سے شفایابی کی شرح مستقل طور پر بہتر ہورہی ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کی تشخیص وقت پر ہوجاتی ہے اور ان کا علاج بھی جلد شروع کردیا جاتا ہے جس سے متاثرین کی حالت تشویشناک نہیں ہوتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 1301 کورونا ٹیسٹ لیباریٹریز نے ریکارڈ 4،20،898 نمونوں کی جانچ کی، جس سے اب تک جانچ کیے گئے نمونوں کی تعداد 1،58،49،068 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: شیو راج سنگھ چرایو اسپتال میں داخل

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ جانچ میں تیزی لانے سے ابتداء میں کورونا وائرس کے زیادہ معاملےسامنے آسکتے ہیں، لیکن بعد میں اس کی تعداد کم ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.