ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے تقریباً 17 ہزار نئے کیسز - corona pandemic in india

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور جمعرات کے روز متاثرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 10:25 AM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16 ہزار 922 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس دوران اس وبأ کے سبب 418 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

بھارت میں اب کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 105 ظاہر کی جارہی ہے اور اس مہلک وبأ سے اب تک 14 ہزار 894 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

حالانکہ اس کورونا وبأ سے اب تک 2 لاکھ 71 ہزار 697 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہراشٹر ہے جہاں اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 900 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 ہزار 739 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ کورونا متاثرین کے معاملے میں دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر آچکی ہے جہاں 70 ہزار 390 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2 ہزار 365 افراد افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔

جنوبی ریاست تامل ناڈو اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے، یہاں 67 ہزار 468 افراد عالمی وبأ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 866 افراد اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.