ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 67 لاکھ سے تجاوز - کورونا وائرس کی خبریں

ملک میں مہلک وبأ کورونا وائرس سے زد میں آںے والے مریض اب تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور صحتیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جس سے کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہورہے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 12:43 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس وبا سے 72 ہزار 49 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 44 ہزار 132 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 82،203 مریض شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد 57،44،693 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ میں کورونا وائرس کے 72،049 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 67 لاکھ 44 ہزار 132 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز کورونا کے 82،259 مریض شفایاب ہوئے جبکہ 75،829 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی طرح پیر کو شفایاب اور نئے کیسز کی تعداد بالترتیب 76،737 اور 74،442 رہی۔

منگل کے روز 75 ہزار 787 افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دی تھی جبکہ 61 ہزار 267 نئے مریض جان لیوا وبا کی زد میں آئے تھے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 986 مریضوں کی اموات سے ملک میں اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،04،555 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 9،07،883 ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 13.44 فیصد ،شفایابی کی شرح 85.02 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.