ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا ریکوری شرح 78.28 فیصد - کورونا وائرس سے نجات

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 79,292 کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے سے قومی اوسط ریکوری شرح بڑھ کر 78.28 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا ریکوری شرح 78.28 فیصد
ملک میں کورونا ریکوری شرح 78.28 فیصد
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 8:25 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 79,292 افراد صحت مند ہوچکے ہیں، جس سے اب تک کورونا انفیکشن کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 38,59,299 ہوگئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نجات پانے والوں میں سے 59.42 فیصد افراد ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک اور اترپردیش کے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 ستمبر کو مہاراشٹر کے 15,789، آندھرا پردیش کے 9,764، کرناٹک کے 8,865، تملناڈو کے 5,799، اڈیشہ کے 3,382، دہلی کے 3,374، مغربی بنگال کے 3,084، تلنگانہ 2,180، آسام کے 1,921، ہریانہ کے 2,125 اور بہار کے 2,210افراد شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ریکوری کی شرح کے معاملے میں بہار سب سے آگے ہے۔ بہار میں ریکوری کی شرح 91 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں ریکوری کی شرح 89 فیصد، مغربی بنگال میں 87 فیصد، دہلی میں 85 فیصد، راجستھان میں 83 فیصد، گجرات میں 83 فیصد اور آندھرا پردیش میں 83 فیصد ہے۔

ان کے علاوہ تلنگانہ میں ریکوری کی شرح 80 فیصد، ہریانہ میں 78 فیصد، اڈیشہ میں 79 فیصد، اترپردیش میں 77 فیصد، کرناٹک میں 77 فیصد، مدھیہ پردیش میں 75 فیصد، جھارکھنڈ میں 77 فیصد، کیرالا، پنجاب میں 72 فیصد، مہاراشٹر 70 فیصد ، جموں وکشمیر 66 فیصد اور چھتیس گڑھ میں 49 فیصد ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 83,809 معاملات سامنے آنے سے اب تک وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 49,30,236 ہوگئی ہے جبکہ 14 ستمبر کو 79,292 متاثرہ مریضوں کے کورونا سے نجات پانے سے اور 1,054 مریضوں کی موت سے انفیکشن کے فعال معاملوں میں 3,463 کی تیزی آئی ہے۔ اس وقت پورے ملک میں 9,90,061 کورونا انفیکشن کے فعال معاملے ہیں۔

وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے نئے معاملوں میں سے 60.35 فیصد معاملے ملک کی پانچ ریاستوں مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، اتر پردیش اور تمل ناڈو کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.