ETV Bharat / bharat

کورونا کیسز میں اضافہ مگر لوگ صحتیاب بھی ہوئے - کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ

ریاست تمل ناڈو میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے مگر صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح بھی قابل اطمینان ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ مگر لوگ صحتیاب بھی ہوئے

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 10:24 PM IST

تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور 2532 نئے معاملات آنے کے بعد اتوار کے روز متاثرہ افراد کی تعداد 60000 کے قریب ہوگئی۔

دوسری جانب راحت والی بات یہ ہے کہ ریاست میں متاثرہ مریضوں کی بازیابی کی شرح 55.16 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح محض 1.27 فیصد ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 59377 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس عرصے کے دوران 1438 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے بعد علاج شدہ مریضوں کی تعداد 32754 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس وقت 25866 فعال معاملات ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے معاملات میں تمل ناڈو مہاراشٹر اور دہلی کے بعد ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ پہلے تامل ناڈو دوسرے نمبر پر تھا لیکن آج دہلی میں انفیکشن کی تعداد 59747 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2176 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا، تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے معاملات میں وسیع پیمانے پر اضافے کے پیش نظر، دارالحکومت چنئی اور اس سے ملحقہ تین اضلاع میں سخت پابندیوں کے ساتھ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.