صحت وخاندانی فلاح و بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں جمعہ کو نوتعمیر شدہ عمارت میں وزراء کے گروپ کی 15ویں اعلی سطحی میٹنگ ہوئی جس میں یہ اطلاع دی گئی۔
اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں اور اس سے نمٹنے کی ملک کی تیاریوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس میں ایوی ایشن وزیر ہردیپ سنگھ پوری، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر مملکت برائے داخلہ نتیہ نند رائے، جہازرانی اور ٖفرٹیلائزر کے وزیر مملکت من سکھ لال مانڈیا، وزیر مملکت برائے صحت اشونی چوبے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف ویپن راوت بھی موجود تھے۔
وزراء کے گروپ کو دنیا اور ملک میں کورونا کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تفصیلی اطلاعات فراہم کی گئیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کورونا کے 42,48,389 پازیٹیو معاملے ہیں اور اس سے 2,94,046 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور عالمی سطح پر مرنے کی شرح 6.92 فیصد ہے۔
جبکہ بھارت میں کورونا پازیٹیو معاملے 81,970 ہیں اور اب تک 2,649 لوگوں کی کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہوچکی ہے۔ پورے ملک میں ابھی تک 27,920 لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور ریکوری شرح بڑھ کر 34.06 فیصد ہوگئی ہے۔
وزراء کے گروپ میں کورونا سے نمٹنے کےلئے پورے ملک میں اپنائی جارہی کنٹینمنٹ حکمت عملی اور کیسوں کے انتظامات پر سنجیدہ تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ ملک کے مجموعی کورونا مریضوں کا 79 فیصد معاملے 30 میونسپل کونسل علاقوں میں ہیں۔
اس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جن ریاستوں میں کورونا کے زیادہ معاملے ہیں اور مرنے کی شرح دیکھی جارہی ہے، ان کے انتظامات پر زیادہ توجہ دیئے جانے کی سخت ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ وقت رہتے انفیکشن کی جانچ اور ایسے لوگوں کے رابطہ کے ذرائع کا پتہ لگانا (کنٹیکٹ ٹریسنگ) پر بھی زور دیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک سے آنے والے لوگوں اور مختلف ریاستوں سے لوٹ رہے غیر مقیم مزدوروں کے چیلنج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزراء کے گروپ کو ملک میں کورونا انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لئے صحت کے بنیادی ڈھانچہ شعبہ میں کئے جارہے اضافہ سے بھی باخبر کرایا گیا۔
ملک میں اس وقت 8,694 صحت سہولیات سمیت 919 کووڈ اسپتال ہیں۔ اس کے علاوہ 2,036 کووڈ ہیلتھ سینٹر اور 5,739 کووڈ کیئر سینٹر ہیں جن میں زیادہ سنگین کیسوں کے لئے 2,77,429 بستر، 29,701 آئی سی یو اور 5,15,250 آئسولیشن بستر ہیں۔
ملک میں آج تک 18,855 وینٹی لیٹر ہیں اور مرکزی حکومت نے 84.22 لاکھ این 95 ماسک اور 47.98 پی پی ای کو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اورمرکزی ریاستوں کو بھیجا ہے۔
وزراء کے گروپ کو یہ اطلاعات بھی فراہم کی گئیں کہ ملک میں اس وقت روزانہ تین لاکھ پی پی ای فی دن بنانے کی اہلیت حاصل کرچکا ہے اور تین لاکھ این 95 بنائے جارہے ہیں جو مستقبل قریب میں ملک کی ضرورتوں کے لئے کافی ہے۔
اسکے علاوہ ملک میں گھریلو سطح پر وینٹی لیٹرکی تعمیر شروع ہوچکی ہے اور آرڈر بھی دیئے جاچکے ہیں۔