ETV Bharat / bharat

'کوئی راتوں رات کانگریس صدر نہیں بن سکتا' - next congress president

آج (10اگست کو) کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے مدت صدارت کا ایک برس مکمل ہوگیا۔ اس سے متعلق پارٹی رہنماووں اور عوام میں چہ مگوئیاں اور تبصرے شروع ہوچکے ہیں۔

congress won't become 'headless' at stroke of midnight: singhvi
'کوئی راتوں رات کانگریس صدر نہیں بن سکتا'
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 8:10 AM IST

کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کانگریس پارٹی میں قیادت کا معاملہ جلد ہی طے کرلیا جائے گا۔

کانگریس کے رکن اسمبلی ابھیشیک منو سنگھوی نے بتایا کہ ’پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی اس وقت تک اپنا اقتدار جاری رکھیں گی جب تک کہ پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے مناسب طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے'۔

ایک پریس کانفرنس میں سنگھوی نے کہا کہ 'جس طرح فطرت کسی بھی کمی یا خلا کو برداشت نہیں کرتی، اسی طرح سیاسی جماعتیں بھی خلا میں کام نہیں کرسکتی۔ یہ سچ ہے کہ سونیا گاندھی کی صدارت کے عہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ لیکن کیسی دوسرے صدر کے انتخابات کے لئے آئین میں ایک طے شدہ طریقہ کار ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ سی ڈبلیو سی کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'اس دوران اگر کوئی یہ تجویز کررہا ہے کہ 10 اگست کو کوئی راتوں رات کانگریس صدر بن جائے، تو آپ کو خود ہی پوچھنا ہوگا کہ کیا یہ ممکن ہے؟ کیا یہ کسی بھی آئین کی منصفانہ تشریح ہے؟'۔

انہوں نے بتایا کہ 'نئے صدر منتخب کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار پر عمل درآمد ہونے تک سونیا گاندھی کانگریس چیف کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گی'۔

تاہم کانگریس کے رہنما بار بار راہل گاندھی کو کل وقتی پارٹی صدر مقرر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سونیا گاندھی کے ساتھ راجیہ سبھا اور لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کی دونوں ملاقاتوں میں یہ مطالبہ اٹھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد راہل گاندھی اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کے بعد سونیا گاندھی نے پارٹی چیف کا عہدہ سنبھال لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.