مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، اطلاعات اور نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کے روز لوہڑی کے تہوار کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خواہش کی کہ یہ مقدس تہوار ملک کے تمام شہریوں کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے۔
لوہڑی بھارت کا ایک خاص تہوار ہے۔ جو ملک بھر، بالخصوص پنجاب اور ہریانہ میں یہ تہوار بڑی دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ لوہڑی کے دن آگ میں تل، گڑ، ریوڑی اور مونگ پھلی چڑھانے کا رواج ہے۔ یہ تہوار کسانوں کا نیا سال بھی سمجھا جاتا ہے۔ اسے موسم سرما کے جانے اور موسم بہار کی آمد کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
مسٹر شاہ نے ملک کے شہریوں کو لوہڑی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’لوہڑی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار تمام شہریوں کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے‘‘۔ مسٹر جاؤڈیکر نے کہا ’’ ملک کےتمام شہریوں کو لوہڑی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار سب کی زندگی سے منفیت دور کرے اور خوشحالی لائے‘‘۔ مسٹر نقوی نے بھی ٹویٹ کرکے کہا ’’لوہڑی کی دل کی گرائیوں سے مبارکباد ‘‘۔ قدرت اس تیوہار کو خوشی، مسرت اور خوش حالی کا بدل بنائے۔