مرکز کےجاری کر دہ رہنما آصول کے مطابق سنیما ہال میں ایک کے بعد ایک کرسیاں خالی رہیں گی، ہال میں صرف 50 فیصد ناظرین کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سنیما ہال میں داخل ہونے والے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اس کے علاوہ وینٹیلیشن کے اندر اے سی کا درجہ حرارت 23 سے زیادہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
طویل انتظار کے بعد آج سے ملک میں سینما گھر، ملٹی پلیکس، سوئمنگ پول اور تفریحی مقامات کھلیں گے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے تھیٹروں اور ملٹی پلیکس کے بارے میں تفصیلی ہدایات جاری کیں۔ تاکہ کسی بھی حالت میں کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ نہ ہو سکے۔
مرکز کی جانب سے جاری کردہ قواعد کے مطابق سنیما ہال میں ایک کے بعد دوسری کرسی خالی رہے گی، ہال کے صرف 50 فیصد سامعین ہی اندر آسکیں گے۔ سنیما ہال میں داخل ہونے والوں کو ماسک لازمی ہوگا، ہال کے اندر وینٹیلیشن کا مناسب انتظام ضروری ہے اور اے سی کا درجہ حرارت 23 ڈگری سے زیادہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جو کر سیاں خالی ہوں گی ان پر کراس کے نشان لگانا لازمی ہوگا، سنیما ہال کے اندر جانے کے لئے موبائل میں آروگیا سیتو ایپ کا ہونا ضروری ہے۔ فلم دیکھنے کے دوران کسی بھی طرح کے کھانے پینے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ٹکٹوں کی خریداری کا سارا عمل آن لائن ہوگا۔ سینما ہال کی داخلی اور خارجی دروازے کو وقتا فوقتا سینیٹائز کیا جائے گا اور ہر شو کے بعد سنیما ہال کی صفائی کی جائے گی۔ سنیما ہال مینجمنٹ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ تمام ناظرین کو سینیٹائزر فراہم کرے۔
آج سے ملک کی 10 ریاستوں اور 4 مرکزی علاقوں میں سلور اسکرین دوبارہ شروع ہو جائیں گی، نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے پی وی آر سنیما کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات سے اس کی 487 اسکرینز میں فلمیں دکھائی جانیں لگیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر
سنیما ہال کھلنے سے پہلے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیما ہال کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہال مالکان مرکز اور ریاستوں کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما ہال میں معاشرتی دوری اور صفائی ستھرائی کی پیروی کرنا بہت اہم ہوگا۔
آج سے اتر پردیش میں بھی سینما ہال کھلیں گے۔ ریاستی چیف سکریٹری آر کے تیواری نے کہا کہ عام آدمی اور سنیما ہالز کے کامن علاقے میں ہر فرد کو کم سے کم 6 فٹ کی دوری برقرار رکھنی ہوگی۔ کانٹیکٹ لیس سینیاٹئز کا انتظام کرنا بھی ضروری ہے۔ آڈیٹوریم میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 6 ماہ سے زیادہ عرصہ سے بند رہنے کے بعد تھیٹر، سوئمنگ پول اور تفریحی مقامات آج بالآخر آج سے کھل رہے ہیں۔
سنیما ہال میں ماسک پہننا، معاشرتی دوری کی پیروی کرنا، تھرمل اسکریننگ کی فراہمی، ہینڈ واش اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔
وزارت کھیل کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق اولمپک سائز کے سویمنگ پول میں ایک وقت میں صرف 20 تیراکی تربیت لے سکتے ہیں۔
تیراکیوں کو یہ ثبوت دینا ہوگا کہ وہ صحت مند ہیں، اس کے علاوہ انہیں کورونا منفی سند بھی دینی ہوگی۔
پارک کے کھلنے سے پہلے اور اسے بند ہونے کے بعد خالی جگہ روزانہ صاف کی جائیں گی، اس کے علاوہ دوسرے مواقع پر بھی صاف صفائی جاری رہے گی۔
پارک مینجمنٹ کو مناسب حفاظتی اہلکار تعینات کرنا ہوں گے تاکہ پارک میں موجود ہجوم پر قابو پایا جاسکے۔ بھیڑ کو مدنظر رکھتے کر ہی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ پارک مینجمنٹ آن لائن ٹکٹوں کو فروغ دے گی۔