ETV Bharat / bharat

نرملا سیتا رمن اور نتن گڈکری کو پی چدمبرم کی نصیحت - ایم ایس ایم ای

نتن گڈکری اور سیتا رمن کے مابین ایم ایس ایم ای معاملے پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹوئٹ کر کے ان دونوں کو پہلے اپنے معاملات استوار کرنے کی تلقین کی۔

نرملا سیتا رمن اور نٹن گڈکری کو چد مبرم کی ہدایت

author img

By

Published : May 15, 2020, 3:16 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں ( ایم ایس ایم ای ) میں بہتری لانے کے لئے اقتصادی پیکیج کا اعلان کرنے والی حکومت کے دو کابینہ وزراء نتن گڈکری اور نرملا سیتا رمن کو پہلے ان صنعتوں کے معاملے میں ان کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کو سلجھانا چاہئے۔

مسٹر چدمبرم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ' کابینہ وزیر گڈکری کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور پبلک سیکٹر انٹر پرائز ر پر ایم ایس ایم ای کا پانچ لاکھ کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

کابینی وزیر سیتا رمن کا کہنا ہے کہ وہ ایم ایس ایم ای کو تین لاکھ کروڑ روپے کا بغیر گرانٹی کے قرض فراہم کریں گی'۔

انہوں نے کہا کہ حقائق کیا ہیں۔ ان میں قرض خواہ کون ہے اور قرض لینے والے کون ہے۔ دونوں وزراء کو اس تنازعہ کا تصفیہ کرنا چاہئے اور ایم ایس ایم ای کو حکومت کی مدد کے بغیر خود اپنے دفاع کے لئے قدم اٹھانے دینے چاہئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.