ETV Bharat / bharat

سوشانت کی موت پر سی بی آئی جانچ کی سفارش منظور - معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت

مرکزی حکومت نے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی سے جانچ کی سفارش کو قبول کرلیا ہے۔

cbi probe into sushant's death approved
سوشانت کی موت پر سی بی آئی جانچ کی سفارش منظور
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 3:06 PM IST

Updated : Aug 5, 2020, 8:00 PM IST

مرکز نے آج سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ اس نے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی مرکزی تفتیشی بیورو [سی بی آئی] کے ذریعہ چھان بین کرانے کی بہار حکومت کی سفارش قبول کر لی ہے۔

اس طرح اس معاملے میں سیاست کا دائرہ اور وسیع ہوگیا جو دو ریاستوں بہار اور مہاراشٹر کو الجھائے ہوئے ہے۔

بہار کے وزیر اعلی مسٹر نتیش کمار نے کل اس نوعیت کی چھان بین کی سفارش کی تھی۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے والد نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ممبئی پولیس سے فروری میں اپنے بیٹے کی جان کو لاحق خطرے کی اطلاع دی تھی لیکن اس کا کوئی نوٹس نہین لیا گیا تھا۔

سی بی آئی کے ذریعے چھان بین کے مطالبے کی سپریم کورٹ میں مہاراشٹر کی حکومت نے مخالفت کی تھی اور کہا گیا تھا کہ پٹنہ میں درج ایف آئی آر کی نوعیت سیاسی ہے اور اس معاملے میں بہار پولیس کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ اس موت کی تحقیقات ممبئی پولیس کررہی ہے۔ واضح رہے کہ 14 جون کو سوشانت سنگھ راجپوت اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔

سپریم کورٹ نے جو آج سوشانت سنگھ راجپوت کی دوست اور اداکارہ ریا چکرورتی کی طرف سے پٹنہ سے ممبئی میں ایف آئی آر کی منتقلی کی درخواست کی سماعت کررہی تھی، بہار ، مہاراشٹر ، مرکز اور متوفی اداکار کے والد سے کہا ہے کہ چکرورتی کی درخواست پر تین دن میں جواب داخل کریں۔

اس ایف آئی آر میں چکرورتی پر راجپوت کو مبینہ خودکشی کے موڑ تک پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 5, 2020, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.