ETV Bharat / bharat

ڈونلڈ ٹرمپ کی مظاہرین کو دھمکی - ڈونلڈ ٹرمپ

سیاہ فام فلائیڈ کی موت کے بعد ملک بھرمیں ہورہے پرتشدد احتجاج کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تشدد نہ کیا جائے۔

black floyd threatens not to use violence after death
سیاہ فام فلائیڈ کی موت کے بعد تشدد نہ کرنے کی دھمکی
author img

By

Published : May 31, 2020, 12:19 PM IST

Updated : May 31, 2020, 12:58 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد سے ہونے والے مشتعل احتجاج و مظاہرہ کے درمیان کہا ہے کہ لوگوں کو گھر اور سڑکوں پر محفوظ رہنے کا حق ہے اور انہوں نے تشدد نہ کرنے کی وارننگ دی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے 'مانا کہ جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا'۔

  • امریکی انتظامیہ ہمیشہ تشدد کے خلاف:

ٹرمپ نے فلوریڈا کے کینیڈی خلائی سینٹر میں کہا ہے کہ 'ہماری انتظامیہ ہمیشہ تشدد، تباہی و بربادی کے خلاف کھڑی رہے گی۔ ہم جارج فلائیڈ کے خاندان کے ساتھ، پرامن مظاہرین اور ہر قانون پر عمل کرنے والے شہری کے ساتھ کھڑے رہیں گے'۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ 'بنیاد پرست بائیں بازو گروپ لوٹ اور ڈاکہ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس طرح یہ گروپ جارج فلائیڈ کی یادوں کو بدنام کر سکتا ہے'۔

  • 'جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ'

ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'مینو پولس کی سڑکوں پر جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس نے پورے ملک میں امریکیوں کو غصے اور غم و اندوہ سے بھر دیا ہے۔ اس وقت سڑکوں پرجو ہو رہا ہے وہ انصاف یا امن نہیں ہے'۔

قابل غورہے کہ ایک سیاہ فام امریکی شخص جارج فلائیڈ کی پیر کو مینوپولس شہر میں موت ہوگئی تھی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فلائیڈ کی گردن پرایک افسر کو گھٹنے رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے کچھ دیر بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: 'سیاحتی مقامات پر پر نظر رکھی جائے گی'

واضح رہے کہ جارج کی موت کے بعد سے مینوپولس شہر میں تشدد بھڑکنے کے بعد مشتعل احتجاج و مظاہرے شروع ہوگئے۔

Last Updated : May 31, 2020, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.