ETV Bharat / bharat

بی جے پی کی رکنیت سازی مہم تیز

بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں ایک لاکھ افراد کو پارٹی سے جوڑنے کا ہدف طے کیا ہے۔

بی جے پی کی رکنیت سازی مہم تیز
author img

By

Published : Jul 11, 2019, 11:45 PM IST

عام انتخابات میں این ڈی اے کی شاندار کارکردگی کے بعد پارٹی کارکن کافی خوش ہیں اور گیا میں عوام کو پارٹی سے جوڑنے کی مہم تیزی سے چلائی جارہی ہے۔

بی جے پی کے ضلع صدر دھنراج شرما نے بتایا کہ ضلع میں ایک لاکھ لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا ہدف طے کیا گیا ہے اور ہم رات دن محنت کرکے اس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیت میں پارٹی کے تئیں کافی غلط فہمیاں ہیں، اس لیے ان غلط فہمیوں کو دور کرنا اور انہیں پارٹی سے جوڑنا بھی ہمارا مقصد ہے۔

عوام کو بی جے پی سے جوڑنے کے لیے ایک موبائل نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس نمبر پر مس کال کرکے بھی پارٹی کی رکنیت حاصل کی جاسکتی ہے۔

ضلع صدر دھنراج شرما نے کہا کہ ایک لاکھ لوگوں کو بی جے پی سے جوڑنے کے ہدف کی جانب ہم تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور جلد ہی اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.