ETV Bharat / bharat

طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں پیش - راجیہ سبھا میں تین طلاق بل

مرکزی وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد نے آج مسلم ویمن پروٹکشن آف رائٹز میرج بل 2019 ( تین طلاق بل) کو آج راجیہ سبھا میں پیش کر دیا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 8:31 AM IST

Updated : Jul 30, 2019, 1:26 PM IST

اس سے قبل اس بل کو لوک سبھا سے منظور کرا لیا گیا ہے۔ لوک سبھا میں طلاق ثلاثہ بل کے حق میں 302 جبکہ مخالفت میں 82 ووٹ پڑے تھے۔

اس دوران کچھ پارٹیوں نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔خیال رہے کہ مودی حکومت کی پہلی دور اقتدار میں تین طلاق پر قانون سازی کے لیے دو دفعہ پارلیمنٹ میں بل کو منظور کیا جاچکا ہے، لیکن راجیہ سبھا میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہ ہوسکا اور اس کی مدت ختم ہوگئی۔

بہر حال مودی حکومت نے دوسری دور اقتدار کے پہلے پارلیمنٹ سیشن میں طلاق ثلاثہ بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرالیا اور آج اسے راجیہ سبھی میں پیش کیا گیا ہے۔

طلاق ثلاثہ بل پر مسلمانوں میں اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے اور مسلم تنظیمیں اور جماعتیں اس بل کی مسلسل مخالفت کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ بل کے مطابق اگر کوئی مسلم شخص اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق دیتا ہے تو انہیں اس کی پاداش میں تین برس قید کی سزا ہوگی، جبکہ اسی دوران مذکورہ شوہر اپنی مطلقہ بیوی کی نان و نفقے کا بھی انتظام کرے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 30, 2019, 1:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.