ETV Bharat / bharat

گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ - وشنوپدمندر

ضلع گیا آج اپنے قیام کی 156 ویں سالگرہ منارہاہے۔ 3 اکتوبر سنہ 1865 میں گیا کا بحیثیت ضلع وجود میں آیا، سنہ 1972 میں یہ چارا ضلاع میں منقسم ہوگیا۔ لیکن اسکی مرکزی حیثیت آج بھی قائم ہے۔ سنہ 1865 سے قبل یہ متحدہ صوبہ بنگال بہار واڑیسہ کے اضلاع رام گڑھ کاحصہ تھا۔

author img

By

Published : Oct 3, 2020, 2:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کی تاریخ قدیم ہے، اس شہر کو ضلع بنے 156 برس مکمل ہوچکے ہیں، ضلع گیا کئی نشیب وفراز سے گذرا ہے، تاریخ کے صفحات میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اس ضلع کانام گیا امرت رس کے نام سے رکھا گیا ہے جو بہار کا ایک نامور حکمراں تھا۔ سنہ 1906 میں شائع ایل ایس اومالے آئی سی ایس کی تصنیف کردہ 'گیا ڈسٹرک گزیٹر' میں درج ہے کہ بھگوت پران کے مطابق گیا ایک بادشاہ کانام تھا اور وہ اس شہر پر 'ترت یگ' میں قابض تھا۔ شاد عظیم آبادی کی تصنیف 'نقش پائیدار' میں بغیر کسی حوالے کے ان باتوں کوشامل کیاگیا ہے۔

گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ
گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ

ضلع گیا مذہبی اعتبارسے بھی کافی اہمیت کاحامل ہے، ہندوسناتن مذہب کے اعتبار سے یہاں مرحومین کی روح کی نجات وتسکین کے لیے پنڈدان کیاجاتاہے۔ یہاں وشنو پتھ مندر ہے۔ مندر صدیوں پرانی ہے تاہم سنہ 1766 میں ہول کراسٹیٹ کی مہارانی اہلیابائی نے اسکی تعمیر کرایی تھی۔

گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ
گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ

شہر گیا کو اس بات کابھی فخر حاصل ہے کہ سنہ 1670 میں حضرت اورنگ زیب نے بذریعہ فرمان وشنوپدمندر کی رکھ رکھاو کے لیے پنڈدت چندر چودھری کوچار سوبیگہ زمین ہدیے میں دی تھی 1698 میں غازی الہی نے ایک سو ستر بیگہ زمین بذریعہ فرمان وشنوپد کے خدمتگاروں دان دی تھی۔ ہندوں کے علاوہ یہ بودھ دھرم کے پیروکاروں کاسب سے مقدس مقام ہے۔

گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ
گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ

گوتم بدھ کو گیاسے سات میل دور بودھ گیا میں ایک پیپل کے درخت کے نیچے علم حاصل ہوا۔ گیا اور اسکے اطراف میں مسلمانوں کی آمد کی ابتدا چھٹی صدی ہجری سے ہوئی ہے، صوفی عالم کامل صاحب سلف اور تجارت پیشہ افراد نے اسے اپنامسکن بنایا۔ گیا میں اردو زبان وادب میں ادب وثقافت کی طویل داستان ہے،گیا سے شائع ہونے والا پہلا اردو اخبار ویکلی رپورٹ تھا جویکم مئی 1856 سے شائع ہوناشروع ہوا اور یہ بہارسے شائع ہونے والا تیسرا اردو اخبارتھا۔ حالانکہ فی الحال گیا سے اردو کا رسالہ یا اخبار کی طباعت نہیں ہو رہی ہے۔

گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ
گیا ضلع کی 156 برس قدیم تاریخ

گیا کے ضلع بننے کے بعد وقتا فوقتا ترقی تو ہوئی لیکن ڈیڑھ سوسال کے ضلع کی جوترقی ہونی تھی وہ پوری نہیں ہوئی۔ سیاحتی اعتبار سے بھی گیا کافی اہم ہے لیکن یہاں کی گندگی ملکی سطح پر جانی جارہی ہے۔ گزشتہ ماہ ہی مرکز کی سوچھ بھارت مشن کے تحت شہر گیا سب سے آخری پائیدان پررہا ہے۔ یہاں آنے کاذریعہ سڑک کے علاوہ ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ ہے۔

اے این ایم سی ایچ کو چھوڑ کر بڑا دوسرا کوئی ہسپتال نہیں ہے جہاں ٹراما سینٹر سے لیکر آئی سی یو، وینٹی لیٹر اور دیگر لائف سپورٹ مشینیں نہیں ہیں، یوں تونجی بہت ہسپتال ہیں لیکن یہاں بھی کوئی اچھی سہولت نہیں ہے۔ زیادہ تر مریض سنگین حالت میں پٹنہ یارانچی ریفر کردییے جاتے ہیں، چار سب ڈیویزن والے ضلع میں کل چوبیس بلاکس ہیں، شیرگھاٹی، ٹکاری، صدر، بتھانی سب ڈیویزن میں سب سے بڑا سب ڈیویزن شیرگھاٹی ہے جسکے ماتحت نوبلاک ہیں۔

ضلع ایک میونسپل کارپوریشن اور تین نگر پنچائت شیرگھاٹی، بودھ گیا اور ٹکاری ہیں۔ مگدھ یونیورسیٹی کے علاوہ ایک ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی ہے۔ ضلع گیا میں درجنوں کالج ہیں لیکن گیا کالج اور مرزاغالب کالج مشہور ہیں۔ مرزاغالب کالج لسانی اقلیتی کالج ہیں۔

آج ضلع کی سالگرہ پر مختلف پروگرام تو ہونگے لیکن کورونا کی وجہ کر کئی پروگراموں کو شارٹ میں رکھا گیا ہے جہاں صرف انتظامیہ کے اعلی حکام ہونگے رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.