وکیلوں کو مالی مدد کے لئے سپریم کورٹ سے بی سی آئی کی فریاد
بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب وکیلوں کو درپیش مالی مشکلات سے باہر نکالنے کے لئے مالی مدد کا حکم دینے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
وکیلوں کو مالی مدد کے لئے سپریم کورٹ سے بی سی آئی کی فریاد
بی سی آئی کے صدر منن کمار مشرا کی جانب سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ بی سی آئی کے پاس ضرورتمند وکیلوں کی مالی مدد کےلئے فنڈ نہیں ہے۔ اس لئے سبھی رجسٹرڈ وکیلوں کو تین تین لاک روپے کا بلا سود قرض کا انتظام کرنے کا مرکزی حکومت اور سبھی ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو احکامات جاری کئے جائیں۔
وکیل ایس این بھٹ کی جانب سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قرض ہر ریاست کی بار کونسل کے ذریعہ معمول کے ماہانہ کام کاج شروع ہونے کے 12 ماہ بعد مناسب ماہانہ قسطوں میں ادائیگی ہوگی۔