بندھن بینک کے اس اعلان کے بعد دیگر بینکوں کی جانب سے یس بینک کو بحران سے نکالنے کے لیے سرمایہ کاری کی کل رقم 10،650 کروڑ روپیے ہوجائے گی۔
بندھن بینک نے کہا کہ وہ آٹھ روپیے فی ایکویٹی حصصں کے حساب سے 30 کروڑ ایکویٹی حصص حاصل کرے گا، جس میں یس بینک کے نئے جاری اور ادائیگی شدہ ایکویٹی شیئر کیپیٹل (بینک کی ملکیت میں سرمایہ کی مناسبت سے حصہ داری) کا پانچ فیصد سے بھی کم حصہ ہوگا۔
بندھن بینک نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کہا ہے کہ 'تعمیر نو کی اسکیم کے مطابق بینک کی کل سرمایہ کاری کا 75٪ تین سال کے لئے بند کر دیا جائے گا'۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے بعد کوئی بھی بینک، یس بینک کی 75 فیصد ملکیت میں حصہ داری کے لیے سرمایہ مشغول نہیں کرسکتا۔
اس تک کی پیش رفت کے مطابق یس بینک کے ریسکیو پلان (تعمیر نو) کے لیے ایس بی آئی 7،250 کروڑ، ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ اور آئی سی آئی سی آئی بینک لمیٹڈ ایک ایک ہزار کروڑ ، ایکسس بینک 600 کروڑ اور کوٹک مہیندرا بینک لمیٹڈ 500 کروڑ کی لاگت مشغول کرئے گا۔
یس بینک کے ریسکیو پلان (تعمیر نو) میں دیگر بینکز کی حصہ داری
ایس بی آئی | 7،250₹ کروڑ |
ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ | 1000₹ کروڑ |
آئی سی آئی سی آئی بینک لمیٹڈ | 1000₹ کروڑ |
ایکسس بینک | 600₹ کروڑ |
کوٹک مہیندرا بینک لمیٹڈ | 500₹ کروڑ |
واضح رہے کہ ایس بینک کی بڑھتی ہوئی خراب حالت کی اصلاح کے لیے آر بی آئی نے 5 مارچ 2020 کی شام کو یس بینک پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد اگلے دن اس کا مسودہ تعمیر نو کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس کے کھاتہ داروں کو پچاس ہزار سے زائد رقم نکالنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
![بندھن بینک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6405253_dddddd.jpg)
بتادیں کہ یس بینک پر عائد کی جانے والی یہ عارضی کارروائی 18 مارچ 2020 شام 6 بجے ختم کردی جائے گی۔