ETV Bharat / bharat

ہوٹلوں میں چینی شہریوں کے داخلہ پر پابندی - india chaina tension

دار الحکومت دہلی کے ہوٹلوں میں چینی شہریوں کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

چینی شہریوں کے ہوٹلوں میں داخلہ پر پابندی

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:32 PM IST

دہلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ آنرایسوسی ایشن (ڈی ایچ اے آر او اے) نے چینی شہریوں کے ہوٹلوں میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس تنظیم کے رکن مہیندر گپتا نے ای ٹی وی بھارت سے اس سلسلے میں خصوصی گفتگو کی ہے۔

مہیندر گپتا نے کہا کہ ہوٹل مالکان کا اپنے غصہ کو اظہار کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ وہ چینی شہریوں کو اپنے یہاں ٹھہرنے نہ دیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ 15 جون2020 کو چینی فوجیوں نے لداخ کے وادی گلوان میں متعدد بھارتی فوج کو ہلاک کر دیا تھا اس کے بعد سے چین کے تئیں بھارتی شہریوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

بھارت کی متعدد تجارتی تنظیموں کے ذریعہ چین کا مسلسل بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

دارالحکومت دہلی کے اندر تمام ہوٹل ایسوسی ایشن بھی چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کررہی ہیں۔

وہیں چینی شہریوں پر بھی ان ہوٹلوں میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہیندر گپتا نے واضح طور پر کہا کہ چین نے وادی گلوان میں جو کچھ کیا ہے، اس کا جواب ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے دیا جا ر ہا ہے۔

دارالحکومت دہلی کے تمام ہوٹل اس تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں اور اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.