ETV Bharat / bharat

پتنجلی کی کورونا دوائی کی تشہیر پر پابندی - رام دیو کورونا دوائی

وزارت آیوش نے پتنجلی کے ذریعہ تیار کردہ کورونا وائرس کی دوائی کے دعوی کو خارج کردیا ہے۔وزارت نے پتنجلی کو دوائی سے متعلق شائع کی جانے والی اشتہارات کو روکنے کے لیے کہا ہے۔

مرکز نے پتنجلی کی کورونا دوائی کی تشہیر پر پابندی عائد کی

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 7:44 PM IST

یوگا گرو سوامی رام دیو نے منگل کے روز بازار میں کورونا وائرس کی دوا'کورونیل' کو لانچ کیا تھا اور دعوی کیا کہ جڑی بوٹیوں کے گہرے مطالعے اور تحقیق کے بعد تیار کی جانے والی یہ دوا مریضوں کے لیے 100 فیصد فائدہ مند ہے۔وہیں وزارت آیوش نے یوگا گرو رام دیو کے اس دعوے کو مسترد کردیا۔ وزارت نے فوری طور پر اس طرح کے پروپیگنڈے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

منگل کے روز یوگا گرو بابا رام دیو نے دعوی کیا کہ سات دن میں پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کی تیار کردہ آیورویدک دوائیوں سے کورونا مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اس کے چند گھنٹوں بعد وزارت آیوش نے رام دیو کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔نوٹس میں وزارت نے کہا ہے کہ جب تک اس مسئلے کی مستقل تحقیقات نہیں کی جاتی۔ تب تک اشتہاروں اور اس طرح کے دعوؤں کو عوامی طور پر عام نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ یوگا گرو سوامی رام دیو نے منگل کے روز بازار میں کورونا وائرس کے لیے کورونیل نامی دوا کو لانچ کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ آیور وید کے طریقے کار کے ذریعہ جڑی بوٹیوں کے گہرے مطالعے اور تحقیق کے بعد اس دوائی کو تیار کیا گیا ہے جو مریضوں کے لیے 100 فیصد فائدہ مند ہے۔

یہاں پتنجلی یوگ پیٹھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ، بابا رام دیو نے کہا کہ پتنجلی دنیا کا پہلا آیورویدک انسٹی ٹیوٹ ہے جس نے جڑی بوٹیوں کے وسیع مطالعے اور تحقیق کے بعد کورونا وبائی مرض کی دوائی کو بازار میں لانچ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دوائی 100 فیصد مریضوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ساتھ ہی بتایا کہ 100 مریضوں کو کلینکل ٹرائلز میں استعمال کیا گیا ہے۔ جس میں تین دن کے اندر 69 فیصد اور چار دن کے اندر 100 فیصد مریض صحتیاب ہوگئے اور ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ۔

انہوں نے اس سلسلے میں طنز بھی کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ اس دوا پر شبہ کر سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 'یہ کیسے ہوسکتا ہے'۔ رام دیو نے کہا کہ ہم پوری دنیا کے لئے پتنجلی یوگپیٹھ سے 'کورونیل' لانچ کررہے ہیں اور یہ پوری آیوروید دنیا کے لئے بڑے فخر کی بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.