ETV Bharat / bharat

بھگوان رام نیپالی تھے، اصل ایودھیا نیپال میں ہے: اولی - آیودھیا پر نیاپل کا دعوی

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے دعوی کیا ہے کہ ہندوؤں کے بھگوان رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں، بلکہ نیپال میں واقع والمیکی آشرم کے قریب ہے۔

بھگوان رام نیپالی تھے، اصل آیودھیا نیپال میں: اولی

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 8:10 AM IST

نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے، اس بار انہوں نے بھارت پر ثقافتی تجاوزات کا الزام لگایا ہے، وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں اولی نے کہا کہ بھارت نے 'جعلی ایودھیا' تعمیر کرکے نیپال کے ثقافتی حقوق کو پامال کیا ہے۔

اولی نے دعوی کیا کہ 'بھگوان رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں، بلکہ نیپال میں والمیکی آشرم کے قریب واقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک اس فریب میں ہیں کہ بھگوان شری رام نے سیتا سے شادی کی ہے، وہ ایک بھارتی ہیں، بھگوان شری رام بھارتی نہیں بلکہ نیپالی ہیں'۔

اولی بھانو جینتی کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے اسی دوران انہوں نے والمیکی آشرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ایودھیا جنک پور کے مغرب میں واقع والمیکی آشرم کے قریب ہے جہاں ایک شہزادہ رہتا تھا'۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال میں بھارتی ٹی وی چینلوں پر پابندی جاری رہے گی: وزیر اطلاعات

'والمیکی نگر نامی ایک جگہ فی الحال بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں ہے، جس کا کچھ حصہ نیپال میں بھی آتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایودھیا کی عوام جنک پور میں بھارت کے دعوی کیے جانے والے مقام پر شہنشاہ سے شادی کرنے کے لیے ایودھیا سے جنک پور کیسے آئے؟

اولی نے بتایا کہ اس وقت ٹیلیفون یا موبائل تو تھا نہیں، یہ جاننا ممکن نہیں تھا کہ شہزادہ کہاں ہیں؟ پہلے کی شادیاں آس پاس اور قریب کے علاقوں میں ہوا کرتی تھیں، لہذا بھارت جس طرح ایودھیا کا دعوی کرتا ہے اتنی دور سے شادی کرنے کون آتا ہوگا، پاس ہی رشتے تلاشے جاتے تھے اور شادی بیاہ کی جاتی تھی'۔

اس سے قبل نیپال نے بھارت کے سبھی نجی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کردی تھی، نیپال نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی چینلز اس کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، ایک حکم کے تحت نیپال میں کیبل آپریٹرز نے بھارتی نجی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.