لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد میں بھی نماز ادا کرنے کے لیے پانچ سے زائد افراد کی شرکت کی اجازت نہیں ہے اس لیے نماز تراویح کو بھی گھروں میں ادا کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔
اس تعلق سے جمیعت العلمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ جس طرح عام دنوں میں گھروں میں نماز کی ادائیگی کی جا رہی ہے اسی طرح رمضان المبارک میں بھی کریں اور نماز اور سحر و افطار کے لیے بھی مساجد کا رخ نا کریں۔