پاکستانی نشریاتی ادارے 'ڈان' کے مطابق اکبر ایکسپریس حادے تقریبا 10 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 85 زخمی ہو گئے۔
وہیں جیو نیوز نے ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ حادثہ صوبہ پاکستان میں صدیق آباد کے ولہار اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
پاکستانی وزرات برائے ریلوے کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ صبح چار بچے پیش آیا، جبکہ ایک سواری گاڑی کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
حادثے کی وجہ سے اکبر ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہوئےراحتی عملہ اور پولیس جائے حادثے پر پہنچ گئی اور زخمی مسافروں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرانا شروع کر دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اس حادثے کے بعد مذکورہ لائن پر ریل خدمات متاثر ہوگئی۔