ETV Bharat / bharat

'وزیراعظم اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام' - owaisi on prime minister

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اےآئی اے ایم ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کے مسلمانوں کی حفاظت کرنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے دہلی فسادات کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا۔

اسدالدین اویسی
اسدالدین اویسی
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 9:22 PM IST

Updated : Mar 11, 2020, 11:21 PM IST

دہلی کے کچھ حصوں میں قانون وانصرام کی صورت حال پر لوک سبھا میں آج ہوئے بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 'جب دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات میں لوگوں کو مارا جارہا تھا اس وقت مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیر مقدم کر رہے تھے جہاں بحریہ کا بینڈ 'کین یو فیل دی لو ٹونائٹ'کی دھن بجائی جارہی تھی۔

اسدالدین اویسی

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم ملک کے مسلمانوں کی زندگی بچانے کی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہے۔'انہوں نے مرکز میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کو دہلی فسادات کے لئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ملک کے آئین کے مطابق دہلی میں قانون وانصرام قائم رکھنا ان کی ذمہ داری ہے'۔

یہ کہا گیا کہ 'پولیس فورس مناسب تعداد میں مہیا نہیں تھی۔ ایسی صورت حال میں لفنٹنٹ گورنر فوج بلا سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ بالکل شرمندہ نہیں ہیں۔ شمال۔مشرقی دہلی کے نالوں میں پڑی لاشوں پر آپ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ کیا آپ کی اندر ذرا بھی انسانیت نہیں ہے۔'

اویسی نے اس پورے معاملے کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی تفتیشی ٹیم پر ان کا اعتماد نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک کل جماعتی کمیٹی بناکر فسادات سے متاثر علاقوں میں بھیجے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Last Updated : Mar 11, 2020, 11:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.