ETV Bharat / bharat

'آر ایس ایس اور جمیعت کے ساتھ آنے کی وجہ بابری نہیں' - ارشد مدنی۔موہن بھاگوت ملاقات

جمیعت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آر ایس ایس اور جمعیت علماء ہند کے درمیان رشتوں پر روشنی ڈالی۔

مولانا ارشد مدنی، فائل فوٹو۔
author img

By

Published : Nov 6, 2019, 7:42 PM IST

جمیعت علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی نے آر ایس ایس سے تعلقات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ 'اس نکتہ پر سب جمع ہوئے کہ پیار و محبت کے ساتھ سب کو رہنا چاہیے، آر ایس ایس جیسی جماعت جو ایشیا میں سب سے بڑی جماعت ہے، اگر پیار و محبت پر جمع ہو جاتی ہے تو یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت میں ایک بہترین انقلاب کی جانب گامزن ہے، میرے دل میں اس کی بڑی قدر ہے۔'

جمیعت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آر ایس ایس اور جمعیت علماء ہند کے درمیان رشتوں پر روشنی ڈالی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'میں مودی کے خلاف کبھی نہیں بولتا ہوں، میں کوئی سیاسی آدمی بھی نہیں ہوں، ہاں امت شاہ کے بیان (مذہب کی بنیاد پر شہریت) کی مذمت کی ہے۔ کیوں کہ انہوں نے جو کہا کہ مسلمان کو چھوڑ کر سب کو بھارت میں رہنے دیں گے، دستور کی حفاظت کی ان کی حلف داری کے مخالف ہے، گویا وہ دستور کی دفعات کو آگ لگارہے ہیں اور فرقہ پرست تنظیموں کو ابھار رہے ہیں۔'

مولانا مدنی نے مزید بتایا کہ 'امت شاہ کے بیان کی شکایت ہماری جانب سے سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کو پہنچا بھی دی گئی ہے۔'

ایودھیا کیس پر غیر موافق فیصلہ آنے پر مسلمانوں کو جذبات میں نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارا پیغام صلح و آشتی کا ہے، اگر کوئی اپنے پیر پر کلہاڑی مارتا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔'

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ جمیعت کو بھی ایودھیا کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔فیصلہ جو بھی آئے گا قبول ہوگا، مسجد قیامت تک مسجد ہی رہے گی۔

انہوں نے آر ایس ایس کے ساتھ تعاون کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ' اس مسئلہ کے اندر مسلم جماعتیں، آر ایس ایس اور حکومت امن و امان کے لیے متحد ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.