ETV Bharat / bharat

طبی خدمات کے لیے حکومت آندھراپردیش کا مثالی اقدام - طبی خدمات کے لیے حکومت آندھراپردیش کا مثالی اقدام

ایمبولینس گاڑیاں شہری علاقوں میں 15 منٹ، دیہی علاقوں میں 20 منٹ، اور ایجنسی میں 25 منٹ کے اندر پہنچیں گی۔

ہنگامی طبی خدمات کےلیے حکومت آندھراپردیش کا اقدام

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 6:43 PM IST

آندھرا پردیش میں ایمرجنسی طبی خدمات کو فروغ دینے کے لئے ، وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 1،088 ایمبولینس گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

وجئے واڑہ میں بدھ کے روز ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ جہاں 1088 نئی ایمبولینس گاڑیوں کو وزیر اعلی وائی ایس جگن نے جھنڈی دکھاکر راوانہ کیا، یہ جدید تکنیکی صلاحیت سے لیس ہیں جس کا مقصد مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت 'فیملی ڈاکٹر' کے تصور کو متعارف کروا رہی ہے اور تمام مریضوں کے ڈیجیٹل الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ قائم کرنے کی بنیاد بھی ترتیب دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایمبولینس سروس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔

ریاستی حکومت نے یہ پہل 201 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ کی ہے۔ جدید ترین ٹکنالوجی، اعلی درجے کے طبی سازوسامان اور جدید خصوصیات سے آراستہ، نئی ایمبولینس آکسیجن سلنڈر، وینٹیلیٹر، انفیوژن پمپ، سرنج پمپ، آرام دہ اسٹریچرز سے لیس ہیں۔ اس میں بچے کی پیدائش کے ہنگامی طریقہ کار کو بھی انجام دیاجاسکتا ہے۔

'108' گاڑیاں نیلے رنگ میں ہے جبکہ '104' ایمبولینسز سبز رنگ کی ہیں۔ ڈاکٹروں کے ذریعہ صحت کی دیکھ بھال کی مناسب نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے گاڑیوں میں کیمرے لگے ہیں۔

'104' سروس کی فراہمی کے لئے استعمال ہونے والے 676 موبائل میڈیکل یونٹ بھی لانچ کے لئے تیار ہے۔ ریاست بھر میں ہر منڈل کے لئے ایک گاڑی تفویض کی جائے گی۔ ان گاڑیوں کے ذریعے 20 قسم کی طبی خدمات بشمول مواصلاتی اور غیر مواصلاتی بیماریوں کی تمام اسکریننگز فراہم کی جائیں گی۔ ان خدمات کےلیے، مجموعی طور پر 744 ڈاکٹروں کو دستیاب رکھا جائے گا۔ ڈاکٹرز مہینے میں ایک بار گاؤں کا دورہ کرکے طبی خدمات انجام دیں گے۔

ایک عہدیدار نے بتایا ہنگامی خدمات کی جگہ پر پہنچنے کے لیے یہ ایمبولینس گاڑیاں شہری علاقوں میں 15 منٹ، دیہی علاقوں میں 20 منٹ، اور ایجنسی میں 25 منٹ کے اندر پہنچیں گی۔

ان کے علاوہ ، ایک نیا پروگرام ڈاکٹر وائی ایس آر رہادری بھدرتھا، کو بھی 108 سروسز سے جوڑا جارہا ہے۔ سڑک حادثۃ پیش آنے کے بعد 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کسی بھی ہسپتال میں 50،000 روپے خرچ تک کا علاج مفت میں کیا جائے گا۔ان اخراجات کی ادائیگی ڈاکٹر وائی ایس آر آروگیہ شری ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے ذریعہ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.