وزیراعلیٰ جگن کی سربراہی والی حکومت نے دوسرا سالانہ بجٹ (2020–21) متعارف کرایا ہے۔
2،24،789.18 کروڑ روپئے تخمینے کا بجٹ ترتیب دیا گیا۔
ریاستی وزیر خزانہ بگگنا راجندر ناتھ ریڈی نے مقننہ میں مسلسل دوسرے سال ریاستی بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پروزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا وبا کا مقابلہ کرنے حکومت پیش پیش ہے۔ اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی معیشت کو متاثر کیے بغیراقدامات کئے گئے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے دور اندیش اقدامات کی وجہ غریب عوام کا فائدہ ہوا،اور عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر انھوں نے سابقہ تلگو دیشم حکومت پر نکتہ چینی کی،اور کہا پچھلی حکومت نے عوامی خزانے کا غلط ڈھنگ سے استعمال کیا۔
اس بجٹ میں اقلیتی بہبود کے لیے 2050.22 کروڑ روپئے مختض کئے گئے ہیں پچھلے سال کے مقابل میں میناریٹی بجٹ میں 116.10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں گورنرآندھراپردیش نےآج اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ عوام حکومت کے اقدامات سے خوش ہے۔