ETV Bharat / bharat

آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے ہاتھوں آر رعیتو بھروسہ سنٹرس کا افتتاح

اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وائی ایس آر رعیتو بھروسہ سنٹرس کا افتتاح کیا جس کامقصد مواضعات میں کسانوں کو زرعی خدمات فراہم کرنا ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے ہاتھوں آر رعیتو بھروسہ سنٹرس کا افتتاح
آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے ہاتھوں آر رعیتو بھروسہ سنٹرس کا افتتاح
author img

By

Published : May 30, 2020, 10:04 PM IST

وزیراعلی نے اپنے تاڑے پلی کے کیمپ آفس سے رسمی طورپر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ان سنٹرس کا افتتاح کیا۔ریاستی حکومت کی جانب سے اس سنٹرس کے ذریعہ کسانوں کو مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ان مراکز کا اہم مقصد پیداوار میں اضافہ میں کسانوں کی مدد کرنا،تمام کے لئے غذائی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ہر سنٹر میں زراعت اور اس سے ملحقہ شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹس ہوں گے جو گاوں میں کسانوں کی مدد کریں گے۔کسانوں کو معیاری تخم،کھاد اور کیڑے مار دوا فراہم کی جائے گی۔ان کی اراضیات کی جانچ کا کام بھی کیاجائے گا۔ماہرین سے رائے حاصل کی جائے گی کہ کس طرح کی زمین میں کس طرح کی فصل اگائی جائے جو فائدہ مند ہوگی۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے ہاتھوں آر رعیتو بھروسہ سنٹرس کا افتتاح
آندھرا پردیش کے وزیراعلی کے ہاتھوں آر رعیتو بھروسہ سنٹرس کا افتتاح

ان سنٹرس کے ذریعہ قدرتی اور نامیاتی طریقہ کار تجاویز پیش کی جائیں گی تاکہ کھاد اور کیڑے مار دوا کے استعمال کو کم سے کم کیاجاسکے۔ان مراکز سے ملحقہ اگری شاپس میں کسانوں میں بیداری پیدا کی جائے گی اور ان کو کاشتکاری کی تکنیک،کیڑے مار دوا کے استعمال کو کم کرنے اور مارکٹنگ کی تکنیکوں کے بارے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

ان مراکز کے ذریعہ کسانوں کو تخم بونے سے لے کرفصل اگانے اور زرعی پیداوار کی مارکٹنگ کے سلسلہ میں مدد دی جائے گی۔ہر ضلع میں اسپیشل جوائنٹ کلکٹر کی تقرری کی جائے گی تاکہ کسانوں کی مدد کی جاسکے۔ان مراکز کی خاص بات یہ ہوگی کہ ان میں زراعت اور اس سے متعلق شعبہ جات کی تمام اشیا اور خدمات کسانوں کے لئے دستیاب رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.