ریاست اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل بدھ کو مدھیہ پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گی، سرکاری ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے موجودہ گورنر لال جی ٹنڈن کی بیماری کے بعد آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کے گورنر کی حیثیت سے اضافی چارج دیا گیا تھا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجے کمار متل بدھ کی شام 4.30 بجے راج بھون میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ ٹنڈن کو سانس لینے میں دشواری، پیشاب میں مشکل اور بخار کی وجہ سے لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
صدر رام ناتھ کووند نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی علالت کے پیش نظر مدھیہ پردیش کے گورنر کے فرائض سرانجام دینے کے لیے اترپردیش کی گورنر آنندین پٹیل کو نامزد کیا تھا۔
خیال رہے کہ آنندی بین پٹیل بطور گورنر مدھیہ پردیش میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔