ملک کی سلامتی اور سبھی مذہب کے عقیدت مندوں کے لیے اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی درگاہ میں امن و سلامتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
بابری مسجد سے متعلق فیصلے سے قبل اجمیر شریف درگاہ میں ملک بھر میں امن و امان کے لیے خاص دعا کی گئی تھی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
اس طرح اب اجمیر شریف درگاہ کے خادموں کی 'انجمن سید زادگان' کے صدر سید معین حسین چشتی نے بیان دیا ہے کہ 'سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ مسلمانوں پر لگائے گئے مندر توڑنے کا جھوٹا الزام غلط تھا اور بابری مسجد کو کسی مندر کو توڑ کر نہیں بنائی گئی تھی'۔
سید معین حسین چشتی نے کہا کہ 'سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے مسلمانوں کو بڑی کامیابی اور راحت نصیب ہوئی ہے، اب مسلم اس بات سے بری الذمہ ہے کہ انھوں نے کبھی کوئی مندر کو نقصان پہنچایا تھا'۔
مزید پڑھیں : خواجہ بندہ نواز کی فارسی کتابوں کا اردو ترجمہ
انجمن کے صدر معین حسین چشتی نے یہ بھی کہا کہ 'مسلمانوں کو صلح حدیبیہ کو نہیں بھولنا چاہیے، جہاں اکثریت میں رہتے ہوئے بھی مسلمانوں کو مکہ مکرمہ جانے سے روکا گیا تھا، لیکن بعد میں مسلمانوں نے مکہ کو فتح بھی کیا اور اسلام مخالف لوگ ایمان بھی لائے۔ اسی طرح ایودھیا معاملے میں بھی اللہ کی کوئی بڑی مصلحت پوشیدہ ہوگی'۔
سید معین حسین چشتی صدر انجمن سید زادگان خدامیں خواجہ درگاہ اجمیر شریف سے خصوصی گفتگو ملاحظہ کیجئے۔