ETV Bharat / bharat

تمام ریاستیں کورونا مریضوں کو ایمبولنس دستیاب کرانا یقینی بنائیں: سپریم کورٹ

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:50 PM IST

سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کوجانچ اور علاج کے پیش نظر اسپتال پہنچنے کے لیے مناسب تعداد میں ایمبولنس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

supreme court
فائل

جج اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ نے اس بارے میں داخل عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کورونا مریضوں کے لیے ایمبولنس کے ذریعہ ٹرانسپورٹ سہولت دستیاب کرانے سے متعلق حکام کو ہدایت دی۔

سماعت کے دوران بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری مشورہ کے مطابق کورونا وبا سے نپٹنے کی ریاستی حکومتیں پابند ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کافی تشویشناک ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہم تمام جانتے ہیں کہ شروعات میں ہی علاج نہایت ضروری ہے۔ اس کے مد نظر مریضوں کو لے جانے کے لیے ایمبولنس ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

یو پی پی ایس سی امتحان میں جامعہ کے 12 طلبہ کامیاب

تمام ریاستیں ہر ایک ضلع میں کورونا مریضوں کی مدد کے لیے اسپتال میں ایمبولنس کی سہولت یقینی بنائیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.