جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 34 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ریاست میں اس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک ہزار 33 تک جا پہنچی ہے۔
اس کے علاوہ آج درج کیے گئے معاملوں میں سے سات معاملے مدھے پورا کے ہیں، اور پانچ پانچ معاملے کھگڑیا اور سیوان کے ہیں، وہیں بھوجپور، نوادہ، پٹنہ اور لکھی سرائے میں ایک ایک معاملے درج کیے گئے ہیں۔
جبکہ کشن گنج اور سوپول میں دو دو اور سہرسہ میں تین معاملے درج ہوئے ہیں۔